اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف مری پہنچ گئے۔ اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

نواز شریف لاہور اور مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مری پہنچ گئے۔ ذرائع کا دعوٰی ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال اور الیکشن کے ماحول میں نواز شریف کا یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے،کیونکہ ایک طرف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز لیگ سے علٰیحدگی کا اعلان کر دیا ہے،جبکہ دوسری طرف ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلاف پر سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے بھائی اور نواز لیگ پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے جس سے مسلم لیگ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی مری پہنچے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

شریف خاندان کا مری میں چند روز قیام متوقع ہے۔امکان ہے کہ وہ اس دوران مری کہوٹہ کی سیاست کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ لیگی قائد مری کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے اور یہاں کی سیاست کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

ادھر مسلم لیگ ن نے جمعہ کے روز طلال چوہدری کو سنیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ کہ پارٹی نے دو صوبائی نشستوں کے ٹکٹ طلال چوہدری کو دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری پی پی 101 سے الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ خان بہادر، جنہیں طلال چوہدری نے نامزد کیا تھا، پی پی 100 سے الیکشن لڑیں گے۔ طلال چوہدری کو پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

 

Nawaz Sharif reached Murree. Important political meetings expected,نواز شریف مری پہنچ گئے۔ اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

Community Verified icon



Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481