اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کیچ دہشتگرد حملہ، شہید پاک فوج کے جوان مکمل اعزاز کیساتھ سپرد خاک

کیچ دہشتگرد حملہ، شہید پاک فوج کے جوان مکمل اعزاز کیساتھ سپرد خاک

 

گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بُلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے پانچوں جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ٹیپو رزاق شہید (عمر: 23 سال، ساکن ضلع ساہیوال)، سپاہی سنی شوکت شہید (عمر: 24 سال، ساکن ضلع کراچی)، سپاہی شفیع اللہ شہید (عمر: 23 سال،ساکن ضلع لسبیلہ)، لانس نائیک طارق علی شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی محمد طارق خان شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع میانوالی) کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔

 

نماز جنازہ کے بعد شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481