اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کیس میں پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،

سیکیورٹی ادروں نے ایک فوٹیج کی مدد سے چار ملزمان کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ملزم کو منڈی بہاؤالدین، ایک کو راولپنڈی اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی سے علامہ مسعود الرحمان کا پیچھا کیا،

 

2 ملزمان ریکی اور باقی 2 فائرنگ کرنے پر مامور تھے۔

 

یاد رہے کہ مولانا مسعود کو چند دن قبل اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481