اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف کبھی بھی دو امپائرز کے بغیر میچ نہیں کھیلتا، عمران خان

نواز شریف کبھی بھی دو امپائرز کے بغیر میچ نہیں کھیلتا، عمران خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اچھی طرح جانتا ہوں وہ دو امپائرز کے بغیر میچ نہیں کھیلتا،

وہ لندن پلان کے تحت گارنٹی لے کر پاکستان آئے ہیں۔

 

اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف تصدیق شدہ منی لانڈرر ہے،

مریم نواز، شہباز شریف اور آصف زرداری کے کیس کو کوئی نہیں پوچھتا۔

 

صحافی نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے شیخ رشید کی حمایت کیوں نہیں کی؟، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اصول بنایا ہے جس نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی اسے ٹکٹ نہیں دیں گے۔

نہیں معلوم کس کو ٹکٹ ملا کس کو نہیں، بانی پی ٹی آئی

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سے کسی غیر ملکی سفیر یا اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابطہ کیا،

 

جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

 

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ غیر ملکی جریدے میں چھپا آرٹیکل وکلاء کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا۔

 

بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ‎جو مرضی کرلیں ہم آخری بال تک لڑیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481