اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں 20 سے زائد غیر قانونی عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں مسمار

مری میں 20 سے زائد غیر قانونی عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں مسمار

 

مری میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 20 سے زائد عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرا دی گئیں۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آپریشن جیکا گلی، مسیاڑی روڈ اور مری شہر میں کیا گیا

 

جب کہ آپریشن کے دوران 20 سے زائد عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرائی گئیں۔

 

قاسم اعجاز نے بتایا کہ مری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن تین روز سے جاری ہے،

 

آپریشن میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ مری میں تجاوزات کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481