اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسلح افواج دفاعی نظام کو جدید بنا رہی ہے: آرمی چیف

مسلح افواج دفاعی نظام کو جدید بنا رہی ہے: آرمی چیف

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے دفاعی نظام کو جدید بنا رہی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق ’البیزا تھری 2024‘ کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقیں دیکھیں، جن میں ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم (SHORADs) اور توسیعی مختصر رینج ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔

مشق کے دوران پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع کو بڑھانے کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور سنگ میل کے طور پر ہائی میڈ سسٹم پہلی بار فائر کرنے کے لیے دوسرے ہتھیاروں کے نظام کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

قبل ازیں آرمی چیف نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کا دورہ بھی کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو آرمی ائیر ڈیفنس کور کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کردیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481