اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آج انشاء اللہ خان انشا کی برسی ہے

آج انشاء اللہ خان انشا کی برسی ہے

کہنے لگے کہ میاں آج اپنے شیر محمد کی برسی ہے ۔ انہیں بس یہ جنون ہے کہ غالب کو اسد اللہ۔۔۔جوش کو شبیر خان جگر کو سکندر ۔۔میر درد کو خواجہ ۔۔ ۔۔۔غرض یہ کہ ہر بڑے شاعر کو اس کے نام سے پکارتے ہیں۔۔۔۔ایک دن میں نے بھی ان کو ان کے نام سے پکارا تو بہت بگڑے کہ بھائی شاعر کو کبھی نام سے نہیں شاعری کے مقام سے پکارتے ہیں۔ ہم گھن چکر تو ہوئے لیکن انہوں نے پھر ” کوچ کرو ” لگادیا۔۔۔۔آنکھیں ڈبڈبا آئیں۔۔۔۔سردیوں میں انہیں بہت نزلہ ہوجاتا ہے اور گرمیوں میں شدید ہوتا ہے جو بھی ہو ۔۔۔فرش یا سڑک پر ہی گرتا ہے ۔
انشاء جی کی وفات یقینا صدمے کا باعث رہی ہوگی لیکن دنیا تو ان کی شاعری نثر اور مضامین کا جشن مناتی ہے بس ایک روز فیس بک پر پاک ٹی پاوس کی ایک پوسٹ دیکھ کر واقعی اس جہاز میں پہنچ گیا جس میں انشاء جی کی میت لندن سے آرہی تھی ۔۔۔۔ وہ پی آئی اے کا ” باذوق ” دور ہوگا ۔ شاید احمد اقبال صاحب کی پوسٹ تھی کہ میت والے جہاز میں۔۔۔ انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو گونجا تو لوگ رونے لگے ۔۔ شاید احمد اقبال صاحب بھی روئے ہوں گے کیونکہ وہ جوں ایلیا کے ساتھ میت لینے ائیر پورٹ پر موجود تھے
۔۔۔۔آپ کی نذر ایک بار پھر۔۔۔ کوچ کرو کہ آج اسی کا دن ہے
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب
جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
اس دل کے دریدہ دامن میں دیکھو تو سہی سوچو تو سہی
اس دل کے دریدہ دامن میں دیکھو تو سہی سوچو تو سہی
جس جھولی میں سو چھید ہوئے
جس جھولی میں سو چھید ہوئے
اس جھولی کا پھیلانا کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا
زنجیر پڑی دروازے پہ
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو
سجنی سے کرو گے بہانہ کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
جب شہر کے لوگ نہ رستہ دیں کیوں بن میں نہ جا بسرام کریں
دیوانوں کی سی نہ بات کرے
دیوانوں کی سی نہ بات کرے
تو اور کرے دیوانہ کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب
جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481