اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے رات کے وقت بھاری ہتھیاروں سے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

 

شہید پولیس اہلکاروں میں امجد، جنید اور وقار شامل ہیں، حملے میں لکی مروت کا رہائشی نور محمد بھی شہید ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں،

 

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہاڑے علاقے کے قریب ہی چھپے ہوئے ہیں،

 

جلد ان کا خاتمہ کردیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481