اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے

 الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز، پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

 

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کو پگڑی، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، ایم کیو ایم کو موم بتی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کر دیا۔

 

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین اور پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

 

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کیلئے سیاسی جماعتوں کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی، انتخابی نشان رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف شامل نہیں۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو فہرست کے مطابق انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481