اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز شریف پر الیکشن کے بعد نااہلی کی تلوار لٹک گئی

شہباز شریف پر الیکشن کے بعد نااہلی کی تلوار لٹک گئی

الیکشن ٹریبونل سندھ ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دوسری درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے،

جبکہ این اے 132 لاہور سے بھی شہباز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اٹھائے گئے اعتراض کو ٹربیونل نے مسترد کردیا تھا

اور شہبازشریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

 

دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ ٹریبونل نے ریمارکس دئے کہ درست معلومات کا تنازعہ الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

سندھ ٹریبونل کے جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دئے کہ اگر کسی نے غلط معلومات دی ہیں تو الیکشن کے بعد بھی نااہل ہوسکتا ہے۔

درخواست گزار نے ٹریبونل کو بتایا کہ شہباز شریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ شہباز شریف نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے، لہٰذا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم دے کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481