اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف اور فیملی کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند

نواز شریف اور فیملی کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند

 

چئیرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایگزیکٹو بورڈ نے چھ کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔

 

اجلاس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ بھی کلیا گیا ہے۔

 

بورڈ اجلاس میں سی ڈی اے افسران کے خلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی انکوائری، وفاقی حکومت کے افسران کے خلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری اور شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

نیب کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان کے مطابق، یکم جنوری 2024ء کو ہونے والی بیورو کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ (ای بی ایم) کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور ان کی فیملی کے اراکین کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں انوسٹی گیشن بند کر دی گئی ہے۔

 

شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹی گیشن کی منظوری 31 مارچ 2000ء کو دی گئی تھی۔

 

شریف فیملی پر الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے خفیہ طور پر شریف ٹرسٹ میں کروڑوں روپے وصول کیے،

ٹرسٹ کے کھاتوں کا آڈٹ نہیں کرایا گیا، رقوم میں خرد برد کی گئی ہے اور ٹرسٹ کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481