اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کا غیرملکی میڈیا میں چھپنے والا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا

عمران خان کا غیرملکی میڈیا میں چھپنے والا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا

.پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے غیرملکی میڈیا میں آرٹیکل چھپنے کے معاملے پر جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی۔

ذرائع جیل کے حکام کے مطابق عمران خان کا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا، آرٹیکل چھپنے کے بعد جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی تھی۔

ذرائع جیل حکام نے بتایاکہ عمران خان سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے، ان سے ملنے والوں کی مکمل ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے کہا کہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی مکمل چیکنگ ہوتی ہے، ایس اوپیزکے تحت ملاقات کرنے والے خالی ہاتھ آتے اور خالی ہاتھ جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا تھا اور ایک بار پھر الزام دُہرایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔

نگران حکومت نے کہا تھاکہ مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل کے بارے میں جریدے کے ایڈیٹر کو لکھا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481