اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمرا ن خان اس وقت مشکل میں ہیں کس طرح تنقید کروں،چوہدری نثار

عمرا ن خان اس وقت مشکل میں ہیں کس طرح تنقید کروں،چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 54 سال سے میرے دوست ہیں،

وہ اس وقت مشکل میں ہیں، کس طرح تنقید کروں۔

ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ مخالفین پر تنقید پسند نہیں۔ کارکردگی پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ ن لیگ میرے ہاتھوں میں پیدا ہوئی اور پلی بڑھی، ن لیگ میں 35 سال گزارے ان پر تنقید کرنا اچھا نہیں لگتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ن لیگ سے اپنی عزت نفس کی خاطر ناراض ہوا،

بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوسکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مخالفین کو 8 فروری کو میرا ووٹر جواب دے گا۔

میرے مخالف نے پی آئی اے کا بھٹا بٹھایا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا

۔ پچھلی بار کی طرح آپ کے ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دوں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481