اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن کے اہم عہدیدار مستعفی

الیکشن کمیشن کے اہم عہدیدار مستعفی

 

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں ایک بڑا استعفی سامنے آیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع نے ان پر کسی قسم کے دباؤ کی تردید کی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا استعفی اتوار کو سامنے آیا۔

ذرائع کے مطابق خراب صحت سیکرٹری الیکشن کمیشن کےاستعفے کی وجہ بنی۔ عمیر حمید نے کہا کہ میری صحت کام کرنےکی اجازت نہیں دیتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا، عمرحمیدکچھ دن تک ہسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں اور اب وہ گھر میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنےتاحال ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

عمر حمید خان کو جولائی 2021 میں سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ سیکریٹری فوڈ تھے۔ وہ ایک تجربے کار افسر ہیں اور وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن میں اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481