اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن میں فصلی بٹیروں کو عبرتناک شکست ہوگی،آصف زرداری

الیکشن میں فصلی بٹیروں کو عبرتناک شکست ہوگی،آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ملتان سے روانگی سے قبل پیپلزپارٹی ملتان کے مقامی قائدین سے ملاقات کی۔

آصف زرداری سے ملاقات کے موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اور ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی نے سیف ذوالفقار تلواروں کا ماڈل پیش کیا،

 

آصف علی زرداری نے مقامی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے 8 فروری کو کامیابی حاصل کرے گی۔

سابق صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی فتح ہے،

بطور صدر پاکستان تمام اختیارات کو پارلیمنٹ کو دیکر عوامی راج کی بنیاد رکھی،

فصلی بٹیرے الیکشن کے دنوں میں عوام کو بے وقوف بنانے آجاتے ہیں،

فصلی بٹیروں کو اس بار عبرتناک شکست ہوگی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا منشور مہنگائی اور

بے روزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو خوشحال بنانا ہے،

26 جنوری کو میں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان آئیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481