اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم

سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔
کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی،کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے،

 

کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات تیار کرے گی،

کمیٹی ممبران میں داخلہ، اطلاعات اور انسانی حقوق کے وزراء بھی شامل ہیں۔

 

کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے کہ کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات تلاش کرےگی،

 

کمیٹی 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولت کار اور عمل کرنےوالوں کا پتا لگائے گی۔

 

اعلامیے کے مطابق کمیٹی 9 مئی کے فوری اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لےگی

جبکہ وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرےگی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481