اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

شاہ محمود قریشی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی بیان

حلفی پر اصل دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کردیے گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151 اور پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

 

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

اپلیٹ ٹربیونل ملتان نے شاہ محمود قریشی کے بچوں زین اور مہر بانو قریشی کے این اے 150 اور 151 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

زین قریشی کے بھی شاہ محمود کی طرح این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481