اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزادکشمیرمیں بےسہاروں کیلئے 5 ارب کا خصوصی فنڈقائم کرنےکا اعلان

PM AJK 2

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ بے سہاراخواتین و حضرات کے لیے 5 ارب کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہر مہینے بیس ہزار روپے انہیں ان کے گھروں میں فراہم کئے جائیں گے۔

اس انڈومنٹ فنڈ میں معذور افراد،یتیم،طلاق یافتہ خواتین،اور بزرگ بے سہاراخواتین و حضرات شامل ہونگے۔فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنائیں گے۔وزیراعظم نے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ اڑھائی فیصد سے بڑھا کرپانچ فیصد کرنے کے احکامات دے دئیے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار خصوصی افراد کے ادارے چراغ منزل کے چیئرمین سعید عباسی اور صدر اشرف عباسی کی قیادت میں چھ رکنی وفد سے بات چیت میں کیا جنہوں نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وفد میں میجر(ر) محمود، رخسانہ میر، ملک اختر اور محسن اعوان بھی شامل تھے۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خصوصی افراد کیلئے پانچ بیڈ مختص کرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فری علاج معالجہ اور ادویات فری دینے کے احکامات بھی دئیے۔

وزیراعظم نے ایمز ہسپتال مظفرآباد میں خصوصی افراد کے لیے قائم بحالی مرکز کو فعال کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ خصوصی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی افراد کی تعلیم،علاج معالجے کی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے۔

AJK GOVT to establish a special fund of 5 billion for the destitute,آزادکشمیرمیں بےسہاروں کیلئے 5 ارب کا خصوصی فنڈقائم کرنےکا اعلان

Community Verified icon

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481