اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان

الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان

 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے۔ الیکشن چند دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت جون میں بجٹ نہیں دے سکے گی۔

سربرہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہوناچاہیے۔ ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی نہیں، اختر مینگل کے کاغذات بھی مسترد ہوئے۔

گزشتہ رات قافلے پر ہونے والی فائرنگ سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو واقعہ کل رات ہوا، وہ بےامنی کا واقعہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں استحکام دونوں کی ضرورت ہے، افغانستان اور پاکستان میں بداعتمادی ہم توڑیں گے۔ عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار سالوں میں معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، ملک پھر سے دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے۔

الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اس وقت ہمیں سیٹ ایڈجسمنٹ کی ضرورت نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرورت کی بنیاد پر ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481