Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان سے دراندازی کی کوشش،3 دہشتگرد ہلاک،نائیک عبدالرؤف شہید

افغانستان سے دراندازی کی کوشش،3 دہشتگرد ہلاک،نائیک عبدالرؤف شہید

 

خیبرپختونخوا میں ضلع باجوڑ سے ملحق پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تیس، اکتیس دسمبر کی درمیانی شب سپن وام، شمالی وزیرستان میں افغان علاقے سے دہشت گردوں کی پاکستانی سرحدی پوسٹ پر فائرنگ کی، سکیورٹی فورسز نے افغان علاقے میں موجود دہشتگردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف شہیدہو گئے،بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 31 سالہ نائیک عبدالرؤف کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، ایمونیشن ، بارودی مواد بھی برآمدہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے افغان جانب موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا آ رہا ہے،افغان عبوری حکومت سے توقع ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

 

آئی ایس پی آرنے کہاکہ توقع ہے افغان عبوری حکومت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481