اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی / کوئٹہ: ضلع آوران کے علاقے ماشکی میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
دوران آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد

کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔
علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو

سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481