اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فوج پر حملہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں ملک دشمن ہیں، پرویز خٹک

فوج پر حملہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں ملک دشمن ہیں، پرویز خٹک

نیا پاکستان بنانے کے نعرے میں ہم بھی بہک گئے، مجھ پر کسی کا احسان نہیں، میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا۔
پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جو سیاسی پارٹیاں فوج پر حملہ کرتی ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے نعرے میں ہم بھی بہک گئے، مجھ پر کسی کا احسان نہیں، میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا، اس کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسروں کی کرتا ہے، چار سال میں اس نے صوبے کے ساتھ جو زیادتی کی وہ سب کے سامنے ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف پٹھانوں کو بے وقوف سمجھتا ہے، اس کے آتے ہی ملک میں ڈالروں کا قحط آیا، اس نے فوج کے ساتھ جھگڑا کیا، فوج کی وجہ سے ہی ملک سلامت ہے، اگر سیاستدان قرضے نہ لیتے تو ملک کا یہ حال نہیں ہوتا، یہ عوام کے مجرم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481