اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تھری ایم پی او جاری نہیں کر سکتا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تھری ایم پی او جاری نہیں کر سکتا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس 3 ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی او کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے 1980 کے قانون کی سیکشن 18 کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہریار آفریدی اور شانداز گلزار کی درخواست نمٹا دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481