اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسد قیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی نیب میں طلب

اسد قیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی نیب میں طلب

پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت سابق صوبائی وزرا شہرام ترکئی اور عاطف خان کو طلب کرلیا۔

نیب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورپی ٹی آئی کے 2 سابق وزرا شہرام ترکئی اور عاطف خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 جنوری کو طلب کیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق عاطف خان کے خلاف اسپورٹس اینڈ ٹورازم کے پراجیکٹس میں وسیع پیمانے پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب نے متعلقہ شکایات پرباقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481