اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائفر کیس کا اوپن ٹرائل تو بند کمرہ کردیا گیا،لطیف کھوسہ

سائفر کیس کا اوپن ٹرائل تو بند کمرہ کردیا گیا،لطیف کھوسہ

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سائفر کیس کے اوپن ٹرائل کو بند کمرہ کردیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سائفر کیس میں اوپن ٹرائل ایک طرف رہا، انہوں نے تو اسے بند کمرہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج نے بھی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی ہی کی 2 ضمانت قبل از گرفتاری درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو بتایا بانی پی ٹی آئی 3 سیٹوں سے امیدوار ہیں، درخواست ضمانت پہلے سنی جائے۔

سردار لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی منگوانے کا کہا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کل کےلیے دلائل دینے کی مہلت مانگی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ درخواست دی ہے کہ 1947 سے جتنے تحائف کسی نے لیے ان کی فہرست آنی چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481