اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفر عباسی اور دیگر ٹیم عدالت پیش ہوئی، دوسری جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے۔
فریقین نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے، ملزمان کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں، عدالت نے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دونوں ریفرنسز میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481