اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

 

پاکستان نے میزائل "فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے جدید نظام سے لیس میزائل "فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ترین ایویونکس، نیویگیشن سسٹم اور منفرد رفتار سے لیس ہے،

فتح ٹو 400 کلومیٹر تک اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسران نے کامیاب میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مقامی

طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح-ون کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481