اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی فوج کے حملے،مزید 240 سے زائد فلسطینیوں شہید

اسرائیلی فوج کے حملے،مزید 240 سے زائد فلسطینیوں شہید

فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں،اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری،غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بمباری کی گئی،

اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی جارحانہ حملوں کے کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی وار بھی جاری ہیں،

اسرائیلی فوج نے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز پھر سے معطل کردی گئیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے

۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے

جبکہ فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار سمیت 55 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں نورالشمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 سے

زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481