اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کا کل عدالت جانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کا کل عدالت جانے کا فیصلہ

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف کل پشاور ہائی کورٹ جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ کیس سے متعلق پٹیشن تیار کر لی ہے، کوشش ہو گی کہ پٹیشن کل ہی سماعت کے لیے مقرر ہو۔

انہوں نے کہا کہ پٹیشن میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیر قانونی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481