اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا

مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے صرف حکومت نہیں کی۔ اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے۔ الیکشن مہم جاری ہے، اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا منشور تیار ہوچکا ہے، چند دنوں میں پیش کریں گے۔ الیکشن مہم جاری ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی میں نے انکار کر دیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق نے ہمارے حقوق ضبط کیے ہیں، وہ حاصل کرنے ہیں۔ ضم اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے، فنڈز نہیں آ رہے۔
سربراہ پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے آزاد دوست الیکشن لڑ رہے ہیں، آزاد امیدوار کامیابی کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے ہر کونے سے لوگ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں آ رہے ہیں۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481