اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد میں آتشزدگی سےگھرکے 9 افراد لقمہ اجل بن گئے

2a0570c2 529a 4d17 9f31 a69d8e281c84

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)

ایبٹ آباد کے علاقے قلندرآباد میں ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی کے بعد کچے مکان کی چھت مکینوں پر آ گری جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد ملبے میں دب کر جاں بحق ہو گئے جن میں خوقاتین اور بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں ترھیڑی تھانہ مانگل کی حدود میں ذاکر عباسی کے گھر میں مبینہ طورپر شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر کے نو افراد لقمہ اجل بن گئے۔

مقامی لوگوں کی امدادی کارروائیوں کے ساتھ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر وہیکل بمعہ ٹیم اور فائر وہیکل بمعہ فائٹرز اور تین ایمبولینسز  جائے حادثہ پر پہنچی ۔عینی شاہدین اور ریسکیو ذرائع کے مطابق  ایک ہی فیملی کے 9افراد مٹی چھت منہدم ہونے کی وجہ سے مکان میں ہی دب گئے تھے۔

ملبے میں دب کر جاں بحق ہونے والوں میں نگینہ بی بی زوجہ ذاکر،سائرہ ،طیبہ ،ہاشم،لائبہ،قاسم ،حسن،فاطمہ بی بی اور سفیان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی تاہم کچا گھر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر 1122 حفیظ الرحمن  کر رہےہیں۔

9 people died due to fire in Abbottabad,ایبٹ آباد میں آتشزدگی سےگھرکے 9 افراد لقمہ اجل بن گئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481