Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بدین میں ڈمپر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

بدین میں ڈمپر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

بدین میں تھرکول شاہراہ پر ڈمپر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 4 افراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بدین تھرکول شاہراہ پر مٹھنا واہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں بدین سے تھر کی جانب جانے والے ڈمپر نے سامنے سے آنے والی سوزوکی پک اپ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار خاصخیلی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت اعجاز، سفیان، نعمان اور رب نواز کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو پولیس اور ریسکیو 1122 کی مدد سے بدین ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481