اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار سے 1 کروڑ 72 لاکھ کا سونا چوری

صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار سے 1 کروڑ 72 لاکھ کا سونا چوری

 

سیہون شریف: سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے سیہون میں قائم معروف صوفی بزرگ

حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے سونا اور زیورات چوری ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر سے ایک ماہ کے دوران ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے مالیت کا نذرانے میں دیا گیا سونا چوری ہوا۔

درگاہ میں چوری کی خبر پر نگراں وزیر برائے اوقاف عمر سومر نے نوٹس لیتے ہوئے لعل شہباز قلندر کے

مزار کے مینجر کو معطل کردیا جبکہ تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی۔

علاوہ ازیں نگراں صوبائی وزیر نے درگاہ کے مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے

کا حکم بھی دیا اور ملزم سے چوری شدہ سونا و زیورات برآمد کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درگاہ کے مینیجر کی تنخواہ اور پنشن بھی فوری روکنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

ترجمان محکمہ اوقاف نے بتایا کہ درگاہ کے مینیجر زبیر بلوچ نے تحقیقات کے دوران اپنا جرم قبول کیا اور چوری کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

چوری کی اس بڑی واردات کے بعد نگراں حکومت نے سندھ میں قائم تمام درگاہوں کے

مینیجرز کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر بلوچ کئی سال سے درگاہ کے مینیجر تعینات تھے

اور نذرانہ باکس کی چابی بھی اُن کے پاس ہی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481