اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرویز الہٰی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، وکیل پرویز الہٰی

پرویز الہٰی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، وکیل پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیے ہیں۔

سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الہیٰ کل 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے،

وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی تین، تین نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔

وکیل نے بتایا کہ پرویز الہٰی گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ سے الیکشن لڑیں گے،

پرویز الہٰی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59، 64 اور 69 سے الیکشن لڑیں گے۔

سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے حلقے

پی پی 23، 32 اور 34 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481