اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے، شیر افضل مروت

موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ صاف شفاف الیکشن ،الیکشن کمشنر سے ضروری ہے،

جس ادارے نے الیکشن کرانے ہیں وہ ہی اگر متنازعہ ہے تو الیکشن کیسے شفاف ہوںگے،

موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوسکتے۔

شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف کے رہنماشیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کاغذات نامزدگی لے کر گیا تھاوہ سارے کاغذات پہلے جیل انتظامیہ نے سکین کرلی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں جیل انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے،

یہ بھی پڑھیں  این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل

جیل انتظامیہ کے رویے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے،الیکشن سر پر ہیں ایک گھنٹے ملاقات میں سارے معاملات پر گفتگو نہیں ہوتی،جیل ملاقات کا دورانیہ بڑھانے سے متعلق بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے الیکشن میں ورکرز کو ترجیح دی جائے گی،

بلوچستان میں ورکرز کنونشن پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیا،

یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

ان کاکہناتھا کہ صاف شفاف الیکشن ،الیکشن کمشنر سے ضروری ہے،جس ادارے نے الیکشن کرانے ہیں

وہ ہی اگر متنازعہ ہے تو الیکشن کیسے شفاف ہوں،موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے

ہوتے الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے جن لوگوں نے ورکرز کنونشن میں حصہ نہیں کیا

انکو ٹکٹ نہیں ملے گا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے جو لوگ دوسری پارٹیوں میں گئے ہیں انکے راستے بند ہیں۔

صحافی کے سوال ”چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئی تھی

اب عدم اعتماد کیوں، کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہاکہ جنرل باجوہ کی تعیناتی

بھی نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481