اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے کئی روپوش رہنما سامنے آگئے

تحریک انصاف کے کئی روپوش رہنما سامنے آگئے

تحریک انصاف کے آن لائن جلسے میں کئی روپوش رہنما سامنے آ گئے۔ ان میں سے متعدد نو مئی کے واقعات میں مطلوب ہیں جبکہ شہباز گل اور مونس الہی سمیت بعض رہنما بیرون ملک موجود ہیں۔جلسے سے مذکورہ دونوں افراد نے بھی آن لائن خطاب کیا۔
تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے نامزد کردہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی قائد نے بلے کا نشان بچانے کے لیے مجھے عارضی طور پر ذمہ داری سونپی ہے ۔اصل چیئرمین وہی ہیں ۔
بیر سٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنی رہائی کے بارے میں نہیں سوچتے نہ پوچھتے ہیں ،جبکہ دوسری جانب نواز شریف کے اندر اب بھی انتقام موجود ہے جس کا وہ اظہار بھی کر رہے ہیں اور بدلہ لینے کی باتیں کرتے ہیں ۔

اس موقع پر ایک اور روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا تحریری بیان پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے لاہور سے راولپنڈی تک عمران خان کے ساتھ سفر کی روداد بیان کی اور بلھے شاہ کے ایک شعر کے ساتھ پارٹی قیادت سے وفاداری کا عزم بھی ظاہر کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر اور سنیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وہ روپوشی کی حالت میں بدترین وقت گزار رہے ہیں ،کبھی کسی جنگل میں ہوتے ہیں تو کبھی کہیں، انہیں اپنے بارے میں بھی کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر انہیں ان خواتین کا خیال آ تا ہے جو جیلوں میں قید ہیں۔
نو مئی کے واقعات میں مطلوب ایک اور سینئر رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وہ اس جلسے کو پاک فوج کے نام کرتے ہیں۔ پاک فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے۔ہم ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481