Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے عام انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلیے ماحول بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑیں گے، 8،8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فنانشل منیجمنٹ اور فنڈز یوٹلائزیشن کو ٹھیک کریں گے، تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، بھکاریوں کیلئے بحالی ٹریننگ سینٹرز بنائے جائیں گے، عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لیکر جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ان دونوں جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلیے ماحول بنایا جا رہا ہے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی،

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابات کیلیے 50 فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکے ہیں، شفاف انتخابات کیلیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481