اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں،پی ٹی آئی میں شامل

لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں،پی ٹی آئی میں شامل

پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑ گئی ۔سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے برسوں پرانی رفاقتیں ختم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کیلئے محبت، امن اور بھائی چارے کے سفر کے آغاز کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان کے عوام ہی کو مقتدر کرنا آئین کی منتہا ہے، امید ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو گی۔یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں تمام اداروں کی حدودو قیود متعین ہیں، آئین میں درج ہے کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور عوام کے ٹیکسز سے ان کو تنخواہیں ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کے فرائض میں ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں، قانون پر عملداری، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہو جاتا ہے، توقع کرتے ہیں کہ آج عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی، 25 کروڑ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، لطیف کھوسہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر پیپلز پارٹی نے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481