اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

باجوہ میری سفارش پرآرمی چیف بنے۔عرفان صدیقی کاانکشاف

منشور کی تیاری کے لئے تیس ذیلی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں: سینیٹر عرفان صدیقی

نواز شریف کے معتمد خاص سنیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ان کی سفارش پر نواز شریف نے چیف اف ارمی سٹاف مقرر کیا تھا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے بتایا کہ وہ جنرل باجوہ کو نہیں جانتے تھے، ایک بار ایئرپورٹ پر بیٹھے تھے کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ ان کے پاس آئے اور بتایا کہ ایک جنرل صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں، معلوم ہوا کہ یہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں راولپنڈی کے سٹی سکول میں آپ کے کا شاگرد رہا ہوں ۔ انہوں نے چند دیگر اساتذہ کے نام لے کر تفصیل بتائی تو مجھے یاد بھی اگیا۔

پھر ہمارا آپس میں رابطہ رہا۔اس سوال پر کہ جنرل باجوہ کو ارمی چیف بنانے کی سفارش کرنے والوں میں اپ کا نام بھی شامل تھا، عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی حجاب نہیں کہ میں اس میں سر فہرست تھا ،پھر نواز شریف نےایک دن مجھے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ کوآرمی چیف بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  آپ ان کو بتا دیں  تاہم میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تھرو پراپر چینل ہی ہونا چاہیے۔

جنرل راحیل سے لڑائی کی دو وجوہات تھیں

d4ab21a3 f98e 4fe9 b327 bd5e3132af08
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ذکر کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے بتایا کہ وہ ہر صورت میں آرمی چیف کے عہدے پر برقرار رہنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ایکسٹینشن کے لیے پورا زور لگایا ۔کبھی فیلڈ مارشل بننے کی خواہش ظاہر کی تو کبھی یہ کہا کہ باقی افواج کے سربراہوں کو بھی ترقی دے دی جائے تاکہ ان کا بھی کام اس میں بن جائے تاہم نواز شریف نے صاف انکار کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ جنرل راحیل شریف توسیع کے علاوہ پرویز مشرف کے ٹرائل کے مخالف تھے اور یہ وجوہات ان سے لڑائی کا سبب بنی۔

نواز شریف ڈیل کرنے والے نہیں

توشہ خانہ ریفرنس ،نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اوراثاثے واپس

توشہ خانہ ریفرنس ،نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اوراثاثے واپس

عرفان صدیقی نے دعوی کیا کہ نواز شریف آج بھی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہیں اگر وہ ڈیل کرنے والے ہوتے تو انہیں تین بار وزارت عظمی سے نہ نکالا جا چکا ہوتا۔
تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی میں نواز شریف کبھی پہل نہیں کرتے بلکہ وہ اسپیس دیتے دیتے خود کو دیوار کے ساتھ لگا لیتے ہیں۔عرفان صدیقی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ان کا ہی تخلیق کردہ ہے۔کسی محفل میں یہ بات کی اور پھر یہ ترکیب چل نکلی جسے بھرپور پذیرائی ملی۔

صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس مٹی کے بنے ہوئے ہیں اس میں ڈیل کا کوئی تصور نہیں۔باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے مخالف تھے تاہم پاکستان میں موجود پارٹی رہنماؤں نے انہیں راضی کیا

Bajwa became the army chief on my recommendation. Irfan Siddiqui's revelation

Community Verified icon


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481