اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

بانی پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

 

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ احتساب عدالت پیش کیا گیا،

اس موقع پر نیب ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت بارے عدالت کو آگاہ کیا۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481