اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن نے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا

انتخابات کیلئے مکمل تیار ، آج شیڈول دے دینگے، چیف الیکشن کمشنر
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیا الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔  الیکشن کمیشن کےنوٹی فیکیشن کے مطابق عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

امیدواروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی،  جبکہ کاغذات  منظور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری دن ہوگا۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی،   کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری  مقرر کی گئی ہے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بھی بحال کردی ہے،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481