اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ نےعمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ نےعمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکمنامہ لکھوانا شروع کردیا۔
عدالتی حکم لکھوانے کے دوران خاتون وکیل کے روسٹرم پر آنے اور مداخلت پر چیف جسٹس برہم ہوگئے، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے درخواست گزار عمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل جج نے 13 دسمبر کو حکم جاری کیا، 8 فروری کو انتخابات کروانے کا سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا، انتخابات کروانے سے متعلق درخواست گزاروں میں پی ٹی آئی بھی شامل تھی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اگر ہائیکورٹ کا حکم برقرار رہتا ہے تو انتخابات 8 فروری کو نہیں ہو سکیں گے، الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ فاضل جج نے پیٹیشن ہی کا فیصلہ کردیا، الیکشن کمیشن کے مطابق فاضل جج نے چیف جسٹس کو لارجر بینچ بنانے کے لیے فائل بھجوادی۔
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، اپیل میں الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 8 فروری کو انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کروائے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بینچ الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کررہا ہے، تین رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

الیکشن کمیشن کی اپیل آرٹیکل 185 کے تحت تیار کی گئی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل اسی آرٹیکل کے تحت دائر کی جاتی ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی سے سوال کیا کہ کیا جلدی تھی کہ اس وقت آنا پڑا؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو کروانے کے لیے آج درخواست لازم تھی،چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میں فلائیٹ لے کر چلا جاتا تو آپ کیا کرتے؟ ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481