اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برفباری

بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برفباری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے۔

موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق مغربی ہواؤں کے پیش نظر بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ پہاڑی سلسلے پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی بلوچستان کے علاقوں ہرنائی سنجاوی زیارت قلعہ سیف اللہ مستونگ، قلات میں ہلکی بارش جاری رہے گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481