اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بڑی عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان

بڑی عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،، اگر ایک جج لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ دے رہا ہے تو ہم کیسے مداخلت کریں؟ ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی پٹیشن پر سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ اس قسم کا فیصلہ کیسے دے سکتی ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو انتخابات میں تاخیر کیسے کی جاسکتی ہے،

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں اب کیا صورتحال ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہائیکورٹ میں پانچ رکنی لارجر بنچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ اس پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کون کر رہا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ جس جج نے فیصلہ دیا تھا وہی پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،، اگر ایک جج لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ دے رہا ہے تو ہم کیسے مداخلت کریں؟ ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481