اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جانب سے بیوروکریٹس کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ، جس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کاکہناتھا کہ 8 فروری کو انتخابات سے متعلق کچھ کہہ نہیں سکتے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیدیاگیا،دیگر ججز میں سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481