اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی

سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی

سائفر کیس میں بڑی پیش رفت، سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سائفر کیس سے متعلق کوئی کارروائی نشر نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا اور سزائیں دلوانا ضروری تھا، نواز شریف

 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے

اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے

تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو، سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی

پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہو گی،

شرط ہو گی کہ عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق ٹرائل کی کارروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481