اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردارمہتاب نواز لیگ کیخلاف خم ٹھونک کر میدان میں آگئے

ce08314f ce8d 4d83 bf9a dd5f94eec93a

سابق گورنر اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اپنی جماعت مسلم لیگ ن کیخلاف خم ٹھونک کر میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے آمدہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ایبٹ آباد میں پہلے مشاورتی اجلاس سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سردار مہتاب نے ایبٹ آباد کی چاروں صوبائی اور دو قومی نشستوں پر مشاورت سے امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبے میں مسلم لیگ ن ختم ہو چکی۔الیکشن سے پہلے  ایک جماعت کے حق میں نتائج کا اعلان تشویشناک ہے۔

ایبٹ آباد میں  منعقدہ مشاورتی اجلاس

جمعرات کے روز ایبٹ آباد میں  منعقدہ مشاورتی اجلاس میں سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اشفاق ،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی صابر تنولی ایڈووکیٹ ،سینئر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار عبدالرشید ،سید حماد شاہ ،سابق ممبر ضلع کونسل ندیم احمد مغل ،مسلم یوتھ آرگنائزیشن ایبٹ آباد کے صدر محمد صفدر اعوان تحصیل لوئر تناول کے طاہر خان تنولی ،نذر محمد اعوان،عنصر حیات عباسی ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر جہانگیر خان ،ملک رب نواز کے علاوہ ویلج ونیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمین سمیت  سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔

آئندہ پارلیمنٹ انقلابی نہیں خیراتی ہوگی

c45c7be7 a932 4c63 bbf2 b9c39dc50f44

اجلاس میں سید حماد شاہ ایڈووکیٹ نے ایجنڈا پر بات کی جب کہ سرکل قلندر آباد ،لوئر تناول ،سرکل رش ،کینٹ ایبٹ آباد کے عمائدین نے سردار مہتاب احمد خان کے ہر فیصلے پر لبیک کرنے کا عزم کیا۔سابق گورنر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آنے والی آئندہ پارلیمنٹ انقلابی نہیں خیراتی ہوگی۔الیکشن شفاف وار منصفانہ نہ ہوئے تو لڑائی جاری رہے گی ۔ہم اپنے مخالف کا مقابلہ سیاست کے میدان میں کرنے کے بجائے کسی کی بندوق کے زریعے کرنا چاہتے ہیں ۔

سردار مہتاب احمد خان

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا ابھی انتخاب نہیں ہوا اور اس کا نتیجہ پہلے آچکا ہو۔انہوں نے کہ پاکستان کی خیر خواہی کا نظام کسی سیاسی قوت ،جماعت ،اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ کے پاس نہیں ہے سارے کے سارے انا پرست ہیں۔سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا آج پاکستان میں مہنگائی سے غریب سفید پوش اور درمیانہ طبقہ کا برا حال ہے لوگ پردہ رکھے ہوئے ہیں۔اوپر سے دھلے دھلائے اندر سے کھوکھلے ہوچکے ہیں۔ مہنگائی نے ان کا خون تک خشک کر دیا ہے یہ سارے حالات انتہائی خوفناک ہیں۔سابق گورنر کا کہنا تھا ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے ،آئی ایم ایف کے شکنجہ اور غلامی کے طوق سے نکالنے اور خوشحال پاکستان بنانے کے لئے کسی جماعت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے سب اپنا ماضی دکھائیں گے ،مستقبل کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔یہ بہت بڑا المیہ ہے۔

ملک کی تباہی میں سیاستدانوں ،عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ کا بڑا ہاتھ ہے

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی میں سیاستدانوں ،عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ کا بڑا ہاتھ ہے کیوں کہ سب بڑے ہیں اور پاکستان ا سے چھوٹا ہے۔دنیا میں جو قومیں ترقی کرتی ہیں ان کے لئے ان کا ملک بڑا ہوتا ہے۔جب کہ ہمارے ہاں اس کے الٹ ہے۔ سردار مہتاب عباسی کا مذید کہنا تھا پاکستان 75 سال سے پس پشت قوتوں کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوا ہے۔دنیا کی ہرقوم اپنی تعمیرو ترقی میں اوپر جاتی ہے لیکن پاکستان تنزلی کی طرف ہے اس کا ملبہ کسی ایک فرد پر نہیں ڈال سکتے ۔75 سال میں پس پردہ قوتوں نے سیاسی ،معاشی ،سماجی اور اقتصادی نظام کو۔جھکڑا ہوا ہے۔سیاست دانوں کا مقصد اقتدار کی کرسی تک پہنچنا ہوتا ہے چائیے وہ راستہ کسی غیر جمہوری غیر سیاسی قوت کے کندھے سے ہی کیوں کر گزرتا ہو ۔وہ جھرلو کے زریعے بھی آنے کو تیار ہوتے ہیں۔ملک میں ایسے سیاستدانوں کی کھیپ بن چکی ہے۔اس میں کسی ایک کا نام لینے کی ضرورت نہیں ججز،جر نیلوں ،نوکر شاہی ،امراء ،سیاسی کارکن ،کاشتکار سب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا اور سزائیں دلوانا ضروری تھا، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ سیاسی ٹھگ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے آنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوئے ہیں آئندہ انتخابات میں ملک کی خیر خواہی کے جذبہ سے شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے صوبے میں تو مسلم لیگ ختم ہوچکی ہے

کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ضلع کی چاروں صوبائی اور دو قومی نشستوں پر فیصلہ عوام کا ہوگا ۔انہوں نے ضلع کی صوبائی آر قومی نشستوں پر عوام کی مشارت سے امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔

Sardar Mehtab kicks off election campaignagainst the Nawaz League,سردارمہتاب نواز لیگ کیخلاف خم ٹھونک کر میدان میں آگئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481