لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا اور سزائیں دلوانا ضروری تھا، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا، سزائیں دلوانا ضروری تھا لیکن پاکستان کو کس جرم کی سزا دی گئی، عوام کا کیا قصور تھا۔
یہ بھی پڑھیں کشمیر کےلیے 300 بار بھی جنگ کو تیار ہیں، نگران وزیراعظم
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نا صرف وزارت عظمیٰ سے فارغ کر دیا گیا بلکہ عمر بھر کیلئے نا اہل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان تحریک انصاف نے آئین سے انحراف کیا، اکبر ایس بابر
نواز شریف نے کہا کہ آج میرے دل و دماغ میں یہ سوال انگارے کی طرح سلگ رہا کہ آپ کا کیا قصور تھا
کہ آپ کو مجھ سے زیادہ سنگین سزائیں دی گئیں،جے آئی ٹی کیلئے واٹس ایپ پر ہیرے چنے گئے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ معلوم ہے کہ عوام 8 فروری کو خوشحال پاکستان کی
ججمنٹ سنائیں گے، عوام کو اپنی بریت کا فیصلہ خود کرنا ہے۔
