اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزارہ قومی محاذ کا الیکشن میں بھرپور حصہ لیے کا اعلان

خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کامیاب

ہزارہ قومی محاذ نے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیے کا اعلان کر دیا۔

ہزارہ قومی محاذ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز  چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات میں ہزارہ قومی محاذ پاکستان بھرپور حصہ لے گی جس کے لیئے آئندہ ایک ہفتے میں امیدواروں کا چناؤ مکمل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ پانچ رکنی کمیٹی  میں اسد جاوید خان، ذوالقرنین جدون، محمد جاوید جدون، بابومحمد بشیر اور عابد جدون شامل ہیں۔

کمیٹی ہزارہ بھر میں امیدواروں کی حتمی فہرست مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد گروپوں سے مزاکراتی عمل کا آغاز کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ سندھ کے لیئے پہلے سے جاری کیئے گئے تمام نوٹی فیکشن فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی نئی کابینہ کا آئندہ چند روز میں اعلان کیا جائے گا۔ ہزارہ قومی محاذ پاکستان صوبہ سندھ میں بھی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

اجلاس کے آخر میں مرکزی عہدیداران کی جانب سے گزشتہ دنوں جلال بابا میں منعقدہ ہزارہ کلچر ڈے کے کامیاب پروگرام پر ہزارہ سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زمہ داران کو مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ نوجوان آئندہ بھی ہزارے وال قوم کے لیئے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے.

Hazara National Front announces participation in the election,ہزارہ قومی محاذ کا الیکشن میں بھرپور حصہ لیے کا اعلان


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481