اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چینی۔اماراتی کمپنیوں کا کنسورشیم 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گا

703390 377815 800 auto jpg

امارات اور چین کی دو کمپنیوں کے کنسورشیم نے پاکستان میں دو ایل این جی منصوبوں کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کنسورشیم یو اے ای کی کمپنی بائیسن اور چائنا نیشنل کیمیکل اینڈ انجنیئرنگ کمپنی پر مشتمل ہے، ان منصوبوں میں کوئی حکومتی ضمانت یا کیپیسٹی پیمنٹس زیرغور نہیں ہیں۔

اوگرا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنسورشیم میں شامل سرمایہ کاروں نے پاکستانی حکام سے ایل این جی ٹرمینلز، سپلائی اور درآمد سمیت ایل این جی کے ورچوئل اور نان ورچوئل منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت شروع کردی ہے۔

غیرملکی کمپنیوں کا کنسورشیم کراچی کی بندرگاہ کیماڑی پر ورچوئل اور پورٹ قاسم پر نان ورچوئل ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتا ہے۔ اگر یہ منصوبے لگ گئے تو 50 کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری ممکن ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا ورچوئل ایل این جی منصوبوں میں ایل این جی کی ترسیل میں پائپ لائن کی بجائے ورچوئل ٹرک استعمال ہوتے ہیں کنسورشیم پورٹ قاسم پر بھی ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے سے صارفین تک گیس ترسیل کیلئے سوئی سدرن یا ناردرن پر انحصار کے بجائے وہ اپنا ڈسٹری بیوشن نظام بچھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Chinese-UAE companies will invest $500 million in Pakistan,چینی۔اماراتی کمپنیوں کا کنسورشیم 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481